لوگوں میں دین کی اصلاح

 وقت کا سب سے بڑا ضروری کام

مسلمانوں کے حالات کے اس وسیع مطالعہ اور اپنی زندگی کے اس طویل تجربہ نے حضرت مولانا

عبدالقادر رائے پوری کو اس نتیجہ پر پہنچادیا اور آپ کا یہ یقین اور عقیدہ بن گیا کہ مسلمانوں کی پوری زندگی اور اس کے مختلف شعبوں کے فساد کا اصل سبب اخلاص کی کمی اور اخلاق کا بگاڑ ہے، اور وقت کا سب سے بڑا ضروری کام اخلاص و اخلاق کا پیدا کرنا ہے، اور اس کا سب سے مؤثر ذریعہ محبت ہے، اور اس کا ذریعہ ذکر و صحبت ہے۔

مفکر اسلام حضرت مولاناسید ابوالحسن علی حسنی ندویؒ (سوانح حضرت مولانا عبد القادر رائے پوری)

تبصرے